تنها شانس
زنده ماندن اين صدا با رسيدن کمکهاي مالي شماست.کمک مالي شما تنها
منبع درآمد اين صداست
POSTGIRO
141 24 05- 1
Anjouman
TAFTAN SWEDEN
Please
SUPPORT
your own radio.
Bank
account:
POSTGIRO
141 24 05- 1
Anjouman
TAFTAN SWEDEN
مکران میں مشرف کی آمد
پر طوفان زدگوں کا پاکستان مردہ اور مشرف مردہ باد کے نعروں سے استقبال
تربت/ رپورٹر
رادیوبلوچی اف/ام سویڈن۔ آج ٦ جولائی کو دوپہر
کے ٢ بجے جب جنرل مشرف تربت میں سیلاب زدگوں سے
ملاقات کے بعد تنزک چلے گئے۔ تنزک تربت کے غرب میں
واقع ھے جو کے کوشقلات کے کچھ فاصلے پر ھے اور وھاں
تمام گھر زیر آب آچکے ھیں اوراب تک انکے لئے مناسب
ریلیف آپریشن کا انتظام نہیں کیا گیا ھے، فقط چند کیک اور
بسکٹ کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ جب جنرل مشرف اپنے
سرکاری عملہ کے ساتھ وھاں پنچے تو لوگ نے اپنی کمپرسی
اور بیچارگی ظاھر کرنے کے لئے جنرل مشرف سے بات
کرنےملاقات کرنے کی خواھش کی ۔ مگر سرکاری عملہ نے
انکی کو مشرف سے گفتگو کرنے سے روکنے کی کوشس
کی تو عوام مشتعلھوئے اورانہوں پاکستان مردہ باد مشرف قاتل
کے نعروں سے مشرف کی تواضع کی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ
جب ھمیں مشرف سے بات کرنے کی اجازت نہیں تو وہ یہاں
کس کام کے لئے آئے ھیں۔
جنرل مشرف کے عملہ نے لوگوں آرام کرنے کی ممکنہ کوشس
کی مگر لوگ سخت ناراضگی میں اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے
رھے پاکستان مردہ باد ، مشرف مردہ باد کے نعرے لگاتے رھے
۔ سرکاری عملہ نے سیلاب زدہ بلوچوں کوخاموش کرنے کے لئے
اپنے ساتھ لائے گئے بسکٹوں کے پیکٹ پھینکے تاکہ بھوکے
بلوچ بسکٹوں پرٹھوٹ پڑیں مگر بلوچوں نے ان پیکٹوں پر
لات ماردی، مشرف اپنے دورہ کو نا مکمل کرکے دوبارہ ھیلی پیڈ
کی گئے اور وھاں لوگ لوگ بدستور نعرے لگاتے رھے.