Radio Balochi FM  88MHZ  101,1MHZ on Sundays which plays Balochi music from all times and all parts of Balochistan. It talks also about Baloch people, Balochistan and much more....

Radioبرنامه

Baloch News:اخبار

Baloch R. W. News
 اخبار حقوق بشر بلوچ

    اخبار کودکان  

Balochistan
Links

 پناهجو بلوچ-Baloch refuge

Articles
Notice-board

UngdomarYouthجوانان

Search -جستجو

پيام گير راديو 

 

 

0046-70-48 60 973

 توجه : بعد از گرفتن شماره بالا چند ثانيه صبر کنيد تا پيام راديو شنيده شود . بعد از اتمام آن شروع به گذاشتن پياتمان نمايد

توجه

راديو بلوچي اف ام هيچگونه مسئوليتي درقبال محتوي مقاله هاي چاپ شده دوستان وسخنان مهمانهاي راديو ندارد.چاپ و پخش آنها به معني تائيد آنها نيست

تنها شانس زنده ماندن اين صدا با رسيدن کمکهاي مالي شماست.کمک مالي شما تنها منبع درآمد اين صداست

POSTGIRO 

141 24 05- 1

Anjouman   TAFTAN SWEDEN

Please  SUPPORT  your own radio.Bank  account:Plusgirot 141 24 05- 1 Anjouman   TAFTAN SWEDEN

Radio Balochi FM Live on Sundays  13:30 - 15:00 88MHZ and 101,1MHZ FM  STOCKHOLM

Due to financial difficulties and staff shortages our broadcast sessions will be reduced into 2 sessions per month. We still look forward to your help and supports.

We apologize for the inconvenient.

Radio Balochi FM does not belong to any  political party or  organization. Radio  

 Balochi FM is an N.G.O (Non-Governmental  Organization) which is  run  by Anjomane

 Farhangi Taftan.

 

 
بلوچستان احتجاج: دو بسیں نذر آتش
 

 
 
بلوچستان احتجاج (فائل فوٹو)
بلوچستان میں پولیس نے بڑے پیمانے پر مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر جمعہ کے روز بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مظاہروں کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں۔

کوئٹہ میں مظاہرین نے سریاب روڈ پر دو بسوں اور ایک جیپ کو آگ لگا دی ہے۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمعہ کے روز جب بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن جماعت کے نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں پہنچے تو مظاہرین نےحکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور حکومتی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔

مظاہرے کے بعد جب قائدین جا رہے تھے تو پولیس نے ساجد ترین کے علاوہ صادق رئیسانی ایڈووکیٹ رزاق لانگو اور غلام فاروق شاہوانی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ساجد ترین نے اس موقع پر کہا صوبہ بھر میں بڑی تعداد میں ان کے کارکنوں اور قائدین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ رینج عبدالقادر تھیبو نے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں کل رات سے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کل تینتیس قائدین اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں جاری ان گرفتاریوں کے خلاف سریاب روڈ پر بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور بی این پی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور دو بسوں اور ایک جیپ کو آگ لگا دی ہے جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے پھینکے۔

عبدالقادر تھیبو نے بتایا ہے کہ پولیس کے پہنچنے کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں اور اب اس وقت حالات قابو میں ہیں۔

ادھر تربت میں پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے کوئی چوبیس قائدین اور کارکنوں کو مظاہرے کے بعد گرفتار کیا تھا جن میں سے کچھ کو رہا کر دیا گیا ہے اور اس وقت پولیس اہلکاروں کے مطابق آٹھ افراد گرفتار ہیں۔

گرفتار قائدین میں نیشنل پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر یٰسین بلوچ سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر اکرم دشتی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے محراب بلوچ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

صادق رئیسانی ایڈووکیٹ نے گرفتاری سے پہلے بتایا تھا کہ جمعہ کے روز بلوچ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے اس بارے میں کسی قسم کا کوئی موقف ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری یعقوب نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ یہ گرفتاریاں اس لیے کی جارہی ہیں تاکہ کوئی امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
 

 The great Nowroz khan

Various

  Balochistan Rights Watch   

Dictionary Baluchi/Farsi

اسم بلوچي براي نوزاد شما

Balochi Names

Guide to Baluch Rugs

Advertise

Advertise your products for 50 us $ per year

Copyright Radio Balochi FM © 2000. All Rights Reserved.